ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ: پٹاخہ دکان میں آتشزدگی، تین افراد کی موت

چھتیس گڑھ: پٹاخہ دکان میں آتشزدگی، تین افراد کی موت

Mon, 28 Oct 2019 17:43:40    S.O. News Service

کونڈا گاؤں،28/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے ککونڈا گاؤں ضلع میں دیوالی کی رات پٹاخہ دکان میں آگ لگنے سے دکان کے مالک سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔کونڈا گاؤں ضلع کے پولیس افسران نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے ماکڑی گاؤں میں پٹاخہ دکان میں آگ لگنے سے کاشی سین، بلرام نیتم اور شیولال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ماکڑی گاؤں مارکیٹ میں کاشی سین نے پٹاخے کی دکان کھولی تھی۔اس کے دو دوست بلرام نیتم اور شیولال اس کی مدد کر رہے تھے۔حکام نے بتایا کہ رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے دکان میں اچانک آگ لگ گئی اور دھماکہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر پوری دکان سے شعلے نکلنے لگیں۔ آگ کی وجہ سے تینوں افراد کو وہاں سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور ان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی معلومات ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم کو وہاں بھیجا گیا اور دیہاتیوں کے تعاون سے آگ پر قابو پایا گیا۔ بعد میں پولیس نے وہاں سے تین لاشیں برآمدکیں۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔


Share: